42

پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا بمبوں سے حملہ

پشاور (نامہ نگار)خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔خیبر پولیس کے مطابق حملے میں چوکی پر دستی بم بھی پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں ایک کار کو آگ لگ گئی۔خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ گزشتہ رات گئے کیا گیا، جس کے دوران جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔خیبر پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں