4

پی ٹی آئی آنکھوں پر بھی سیاست کر رہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی آ نکھوں پربھی سیاست کررہی ہے وہ 8فر ور ی جوسڑکوں پرتماشے گاناچاہتی ہے اس لئے بانی کی آ نکھ کو ایشو بنایا گیا ہے-ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاک فوج دہشت گردی کامقابلہ کررہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے پی حکومت دہشت گردوں کو پناہ دے رہی ہے دفاعی اداروں کے ساتھ مل کردہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بھی کردارادا نہیں کررہی-انہوں نے کہا کہ بانی کی آ نکھ کوان کی خواہش کے مطابق ہسپتال سے چیک کروایاگیااپوزیشن لیڈر محموداچکزئی نے بھی اعتراف کیاہے کہ آ نکھ کاچیک اپ کوئی ایشونہیں-پی ٹی آئی کئی دھڑوں میں تقسیم ہے اس لیے ہرکوئی اپنی زبان بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8فروری کوکچھ نہیں ہوگاقانون نافذ کرنے والے ادارے جلائو گھیرائو نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں