چنیوٹ میں تجاوزات کیخلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 12 کنال کمرشل اراضی واگزار کرالی۔ڈپٹی کمشنرصفی اللہ گوندل نے بتایا کہ چنیوٹ فیصل آباد کو ملانے والے پل کو وا گزار کرایا گیا۔چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے ضلعی انتظامیہ نے امین پور بنگلہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی سے تجاوزات کا صفایا کر دیا۔امین پور بنگلہ پل کے اطراف میں دکاندار عرصہ دراز سے سرکاری جگہ پر ناجائز دکانیں تعمیر کر کے قابض تھے پہلے مرحلے میں سرکاری جگہ پر ناجائز طور پر تعمیر کی گئی دکانوں کو گرا کر نئے بننے والے پل کے لیے جگہ وسیع کی گئی دکان مالکان کو انتظامیہ نے متعدد بار اراضی خالی کرنے کے لئے نوٹسز بھی بھجوائے تھے نوٹسز کی عدم تعمیل پر ایکشن کیا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کے صفایا سے ٹریفک کی آمد و رفت بلا تعطل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں