چوروں نے ایک اور شہری کو پیدل کردیا

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے ایک اور شہری کا موٹر سائیکل چوری کر کے پیدل کر دیا۔کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ طفیل کالونی گوجرہ کارفاقت علی اپنی موٹر سائیکل نمبر1297اے پی جے پر سوارہو کرنماز کی ادائیگی کیلئے محلہ کی مسجد میں گیا اور مسجد کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر چلا گیا نماز ادا کر کے باہر آیا تو اس کی موٹر سائیکل چوری ہو نا پائی گئی ۔واردات کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔قابل ذکر امر یہ کہ گوجرہ میںموٹر سائیکل کی وارداتوں میں تشویش ناک حدتک اضافہ ہو چکا ہے ۔شہر یوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں