ڈاکوؤں،چوروں نے گوجرہ میں ”ات”مچا دی ،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ ( نامہ نگار )سرکل گوجرہ میںڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف واراتوں میں شہریوں کو مال وزسے محروم کر دیا۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 367 ج ب کے سرفراز علی کے گھر کی دیوارپھلانگ کر نامعلوم ڈاکواندر داخل ہو ااور اس کی ہمشیرہ کو اسلحہ سے ڈرا دھمکاکر25ہزار روپے مالیتی موبائل اور20ہزارروپے نقدی چھین لئے۔ اصغر کالونی کے امانت علی گھر سے تالے توڑ کر چوروں نے تلاشی لیتے ہو ئے نقدی رقم وقیمتی طلائی زیورات چوری کر لئے ۔چک نمبر157گ ب نے محمد ہارون کی دکان کریانہ اڈا بشیر آبادسے چور وں نے دیوارپھاڑکر وہاں سے نقدی ودیگر سامان وغیرہ تقریبادو لاکھ روپے چوری کرلیا۔محلہ شریف پورہ کے عامر محمود کے گھر کی بیرونی کھڑکی توڑ کرگھر سے چوروں نے 70ہزارروپے نقدی وقیمتی طلائی زیورات چوری کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں