5

ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا،مزید107مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتیں نہ تھم سکی’ آج پھر مزید 107 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واساب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں’ رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو’ ایک خاتون اور 4نوجوانوں کو اغواء کرلیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ 20 ج ب کے رہائشی ناصر کی اہلیہ (س)’ قصبہ تاندلیانوالہ کے سلیم کی ہمشیرہ (الف) کو ملزمان فیصل نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ سمندری کے علاقہ 173 گ ب کی صغراں بی بی کی بیٹی (م) کو بازار جاتے ہوئے ہوئے ملزمان نبیل وغیرہ نے اغواء کر لیا’ مدینہ ٹائون کے علاقہ آفیسر کالونی کی یاسیمین خالد نے بتایا کہ اس کا بیٹا فہد’ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کے رہائشی صدیق کا بیٹا’ تھانہ صدر کے علاقہ مائی مستانی روڈ کے رہائشی فاروق کا بیٹا ثمر عباس اور 225 رب کی فرزانہ بی بی کا بیٹا گل زمان گھر سے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق ریلبازار کے تاجر عثمان 12لاکھ 50ہزار کی ریکوری کر کے آ رہا تھا کہ بیرون کارخانہ بازار ڈاکو رقم چھین کر لے گئے’ چک جھمرہ کے علاقہ صداقت مل کے قریب محمد حسنین سے 4لاکھ مالیت کی بیٹریاں وسامان چور لے اُڑے’ انار کلی بازار کے قریب طارق سے فون’ لطیف پارک کے قریب عون رشید سے 14ہزار’ فون’ سیف آباد کے یٰسین سے 16ہزار’ طلائی چین’ اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب بلال سے جھپٹا مار کر فون’ فیض آباد کے صفدر سے 5ہزار روپے’ فون’ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب ساجد سے موٹرسائیکل’ مراد آباد کے عبدالغفار سے موٹرسائیکل’ نیوی چوک کے خلیل سے 2ہزار روپے’ جمیل پارک کے اویس سے 7ہزار روپے’ فون’ احسان ٹائون کے تنویر احمد سے 35ہزار روپے’ 219 رب کے عباس سے نقدی’ فون چھین لیا’ رحمان ویلج میں جنید کے گھر کا صفایا کر دیا’ مدینہ پارک کے ظہور سے 25ہزار روپے’ فون’ 100 ج ب کے عمر ارشد سے نقدی’ فون’ غلام محمد آباد کے اسد سے نقدی’ فون چھین لیا’ 100 ج ب کے اشرف کے گھر کا صفایا کر دیا’ سمال اسٹیٹ کے قریب عابد سے پرس چھین لیا’ بولیدی جھگی کے عارف سے 22ہزار’ گرین ٹائون کے خرم سے 15ہزار روپے’ بولیدی جھگی کے نواز سے موٹرسائیکل’ گلستان کالونی کے بلاک کے ہارون سے 30ہزار’ ہجویری ٹائون کے طلحہ سے 30ہزار روپے’ گرین ٹائون کے فیصل سے 10ہزار روپے’ 190 رب کے اویس کی دکان سے 80ہزار کا سامان’ رفحان مل کے قریب غلام علی سے جھپٹا مار کر فون’ کینال روڈ پر افضال سے 20ہزار روپے’ منصورآباد کے ناصر حسین سے نقدی’ فون’ چن ون روڈ پر عاطف سے 83ہزار روپے’ طلائی چین’ فیصل ہسپتال کے قریب عثمان غنی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ جھال چوک میں منیر احمد سے نقدی’ فون’ چالیس کوٹھیاں کے قریب شکیل سے 26ہزار روپے’ فون’ گٹ والا پارک کے قریب وقار احمد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ سوساں روڈ پر یونس سے 24ہزار’ سرگودھا روڈ پر کامران سے پرس چھین لیا’ علی ٹائون کے محمد شبیر کے گھر کا صفایا کر دیا’ نشاط آباد کے نعمان سے نقدی’ فون’ کچی آبادی کے قریب انور سے نقدی’ فون چھین لیا’ سرگودھا روڈ سوئی گیس آفس کے سٹور سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ 228 رب کے اﷲ دتہ سے 10ہزار روپے’ عثمان گارڈن کے اعجاز سے 30ہزار روپے’ فون’ ٹول ٹیکس ستیانہ روڈ پر رفیق سے 65ہزار روپے’ مچھلی فارم کے قریب جاوید سے 45ہزار روپے’ فون’ ککوآنہ پل پر افضل سے 21ہزار روپے’ ستیانہ روڈ پر ساجد سے 60ہزار روپے لوٹ لیے’ 215 رب کے زاہد کا گھر لوٹ لیا’ 34 ج ب کے جمیل سے 40ہزار روپے’ فون’ علی ٹائون میں رضوان سے 11ہزار روپے’ طلائی زیورات لوٹ لئے’ ناصر نگر میں عشرت بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ غریب آباد پھاٹک کے حسیب سے 10بورے لنڈا کپڑے’ شیخاں والا کے حارث سے 97ہزار روپے’ کلائی گھڑی’ دربار بابا صوبے سائیں کے قریب افتخار سے موٹرسائیکل’ 236 رب کے لیاقت علی سے 51ہزار روپے’ 242 رب کے علی رضا سے 57ہزار روپے چھین لیا’ 67 ج ب کے امین کے گھر سے 7بکرے چوری’ 68 ج ب کے بلال سے موٹرسائیکل’ 63 ج ب کے شفیق سے ایک لاکھ روپے’ فون’ 89 ج ب کے حمید کے ڈیرے سے مویشی’ حیدرگارڈن کے اظہر سے نقدی’ فون چھین لیا’ 121 ج ب کے عبدالحفیظ سے 6ہزار’ 111 گ ب کے عارف سے نقدی’ فون’ 39 گ ب کے عاشق کے گھر سے سولر پلیٹس’ 38 گ ب کے گل ریز سے 50ہزار’ 353 گ ب کے انور کے ڈیرہ سے مویشی’ 229 رب کے محسن سے جھپٹا مار کر فون’ 74 گ ب کے نصیر احمد سے موٹرسائیکل’ 400 گ ب کے امین سے 22ہزار’ 398 گ ب کے نواز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ قصبہ تاندلیانوالہ کے اسماعیل سے 65ہزار’ قصبہ تاندلیانوالہ کے عابد سے 59ہزار’ شوکت آباد سمندری کے غلام عباس سے 1لاکھ روپے’ 42 گ ب کے اصغر کے ڈیرہ سے مویشی چوری ہو گئے۔ دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں 204 چک کے صفدر کی کار’ لاری اڈا سے بلال’ الائیڈ ہسپتال سے رمضان’ اقبال سٹیڈیم سے اسماعیل شہزاد’ ریلبازار سے حسن’ 220 رب بائو والا کے عبدالرزاق’ پرائم ہوٹل سے احمد حسن’ چوہڑ ماجرہ قبرستان سے الطاف’ کوکیانوالہ سے وسیم’ رضاآباد کے علی رضا’ جڑانوالہ روڈ سے کاشف’ کوہ نور سٹی سے زین’ دھنولہ کے جاوید اختر’ محمد شبیر’ کرامت آباد کے عدنان’ ذوالفقار کالونی کے عمیر’ پہاڑی گرائونڈ سے علی رضا’ راجہ غلام رسول نگر کے عبدالحفیظ’ فوارہ چوک سے شجاعت حسین’ راجا پارک کے زاہد لطیف’ 263 رب کے عدنان’ 73 ج ب کے عبدالحمید’ 216 رب کے ماجد علی’ 510 گ ب کے شوکت علی’ 467 گ ب کے آصف نوید اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے کر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں