ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایلیمنٹری کا پانچ مختلف سکولوں کا وزٹ

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایلیمنٹری فیصل آباد حافظ محمد ذاکر نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پانچ مختلف سکولوں کا اچانک وزٹ کیا۔دوران وزٹ انہوں نے اساتذہ بچوں کی حاضری کو چیک کیا اس کے علاوہ تعلیمی کارکردگی،صفائی ستھرائی ڈسپلن اور فنڈز کا ریکارڈ چیک کیا، محمد ذاکر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردا نہ) فیصل آباد نے گورنمنٹ پرائمری سکول 219 ر- ب IIکا سرپرائز وزٹ کیا۔ جہاں علی شان PST کے علاوہ تمام عملہ غیر حاضر پایا گیا۔جس پر انہوں نے سکول کے ہیڈ غلام سرور کوکب کو اس کی نااہلی پر معطل کیا اور دفتر حاضر کر لیا۔ گورنمنٹ پرائمری سکول 230ر-ب کا وزٹ کیا جس میں انعم جاویدPSTکو غیر حاضر پایا۔ گورنمنٹ ایلیمنٹر ی سکول 68ج ب کا بھی وزٹ کیا اور سٹاف کلاسز کے باہر خوش گپیوں میں مصروف تھا اور موقع پر ہی ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر کو فوری طور انکوائری کا حکم دیا۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 196ر-ب اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 6ج ب کے ہیڈ ٹیچرز اور اے ای اوز کو سکولز کی خوبصورتی اور بہترین کارکردگی”سرکاری سکول معیاری سکول” پر تعر یفی اسناد پیش کیں۔ حافظ محمد ذاکر ڈی ای او ایلیمنٹری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ہیڈ ٹیچرز اور سٹاف کو تعریفی اسناد جبکہ کم چور عادی غیر حاضر اور نااہل کو شو کاز نوٹس اور معطلی کاسامنا کرنا پڑیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں