ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ضلع سرگودہا کی چھ میونسپل کمیٹیوں کے سائٹ ڈویلپمنٹ زون (SDZ) سٹرکچر پلان بارے سٹیک ہولڈرز، ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں رہائشی، تجارتی، صنعتی، کمرشل اور محفوظ زرعی زونز پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں، طبی مراکز ( ہسپتالوں)اور دیگر ادارہ جاتی زونز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایم سی بھلوال ، بھیرہ، کوٹمومن ، شاہپور ، ساہیوال اور سلانوالی میں مجوزہ سٹرکچر پلان، روڈز اور ان کے انٹر اور انٹرا سٹی روابط اور گرین زونز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں