ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت گندم کا جائزہ اجلاس

سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت گندم پیداواری مقابلہ برائے سال 2025 کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ، کراپ رپورٹنگ اور اسسٹنٹ کمشنروں کے علاوہ کسانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پیدواری مقابلے کیلئے تمام تحصیلوں سے 415 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے معیار پر پورا نہ اترنے پر 143 مسترد کر دی گئیں۔ مزید بتایا گیا کہ تمام تحصیلوں سے موصول ہونیوالی درخواستوں کی مکمل سکروٹنی کے بعدہرتحصیل سے 10 درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں