ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر نگرانی ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے کیمپ قائم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ہیٹ اسٹروک سے بچائوکے لیے 11 کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ ان کیمپوں میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کا تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے، جو شہریوں کو فوری طبی امداد اور آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ کیمپوں میں ٹھنڈا پانی، او آر ایس، ٹھنڈی پٹیاں، ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی ادویات دستیاب ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہباز چوک پر قائم کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام عملے کو کیمپ میں ہمہ وقت موجود رہنے کی ہدایت دی۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی اپنے علاقوں میں کیمپوں کا معائنہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاوکے لیے دھوپ سے بچنے، پانی زیادہ پینے، ہلکے کپڑے پہننے اور علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی امداد لینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں