ڈی سی ٹوبہ کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ جیل، سی ای او ہیلتھ کے علاوہ دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں قیدیوں کیلئے ادویات کی فراہمی، بیماریوں کی تشخیص کیلئے لیبارٹری، پیرا میڈیکل سٹاف، دیگر ہیلتھ سروسز کی فراہمی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ جیل میں قیدیوں کیلئے ادویات اور ظبی سہولیات بارے بریفننگ دی گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کو نسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد جیل میں قیدیوں کو علا ج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے۔انہوں نے سپرٹینڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ قیدیوں کیلئے ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں