فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر فراڈیے نے سادہ لوح شہری سے ایک کروڑ روپے ہتھیا لیے، حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، تفصیل کے مطابق ندیم نامی شہری نے سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم قمرالزمان نے پراپرٹی کی خرید و فروخت اس کو کاروبار کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد انکاری ہو گیا۔ بعد ازاں بذریعہ پنچائت رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، سول لائن پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔




