27

کاروبار کا جھانسہ دیکر تاجر سے اڑھائی کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان مقامی تاجر سے اڑھائی کروڑ کا مال لیکر رفوچکر ہو گئے، بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق مقامی تاجر عاطف نے تھانہ ریلبازار میں درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم نے دو کروڑ 42لاکھ روپے مالیت کا کورا کپڑا خریدا اور بدلے میں بنک کے چیک دیئے۔ مقررہ تاریخ پر چیک کیش نہ ہونے پر ملزمان سے رابطہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گئے، جس پر ریلبازار پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں