کار سرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)رقبہ کی پیمائش کے دوران کار سرکار میں مداخلت اور حلقہ پٹواری سے ہاتھا پائی کرنیوالے کیخلاف قانون حرکت میں آگیا۔معلوم ہواہے کہ حلقہ پٹواری محمد عظیم چک نمبر342ج ب میں اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر رقبہ کی پیمائش وغیرہ کر نے گیاتواس دوران تو گائوں کے نعیم اقبال نے کار سرکار میں مداخلت کر تے ہو ئے گالم گلوچ اور ہاتھا پائی شروع کر دی ۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں