کالعدم تنظیمیں کسی بھی قسم کے عطیات جمع نہیں کرسکتی

ساہیوال(بیورو چیف )ڈی پی ا وساہیوال نے ضلع میں کالعدم تنظیموں،کالعدم اداروں کے ہر قسم کے عطیات جمع کرنے پر پابندی کے قانونی پر سختی سے عمل در آمدکے احکامات جاری کر دئیے، بین المذاہب وبین المسالک ہم آہنگی کو مذید مستحکم بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھانیکی ہدایات ، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اورانا طاہر رحمان نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے کالعدم تنظیموں اور ان کے کالعدم اداروں پر ہر قسم کے عطیات جمع کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی خلاف ورزی قانون شکنی ہے،جو کسی صورت قابل برداشت نہیں،ڈی پی ا ورانا طاہر رحمان نے کہا کہ کالعدم تنظیموں اور کا لعدم اداروں کی اپ ڈیٹ لسٹ تھانوں تک پہنچا دی گئی ہے،ایس ایچ اوز اور ایس دی پی او ز اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی کالعدم تنظیم اور کالعدم ادارہ کسی قسم کا کوئی عطیہ جمع کرنے سمیت کوئی سرگرمی نہ کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں