2

کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں نے ماسک پہن لیے

نئی دہلی/ممبئی(سپورٹس نیوز)بھارت میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال نے کرکٹ کے میدانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں کھلاڑیوں کو میچ کے دوران ماسک پہننے پر مجبور ہونا پڑا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانجی ٹرافی میں ممبئی اور دہلی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران فضائی آلودگی اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کھلاڑی ماسک کے ساتھ میدان میں اترے۔ یہ میچ ممبئی کے باندرا کرلا کمپلیکس میں منعقد ہوا جہاں گرد و غبار اور آلودگی نے ماحول کو مزید خراب کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گرانڈ کے اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث آلودگی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں