کسی کا گھر ٹوٹ جائے تو خوشی کی بات نہیں’ جاوید شیخ کا بشریٰ انصاری کے طنز پر ردعمل

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکار جاوید شیخ نے طلاق سے متعلق اداکارہ بشری انصاری کے طنز پراظہار برہمی کردیا۔ سینئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں دیگر معروف فنکاروں بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، بشری انصاری اور شبیر جان کے ہمراہ ایک پریس ایونٹ میں شرکت کی،تقریب کے دوران بشری انصاری نے جاوید شیخ کی طلاق سے متعلق طنزیہ جملہ کہا، جو سینئر اداکار کو ناخوشگوار گزرا اور اس پر سخت ردِعمل دے دیا۔مذکورہ تقریب سے ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں بشری انصاری کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں جاوید شیخ کے گھر گئی تھی، انہوں نے مجھے کچھ کھانے کو بھی نہیں دیا کیونکہ ان کے پاس اس وقت کوئی گھر ہی نہیں تھا، ان کا گھر میری آنکھوں کے سامنے بنا اور میری آنکھوں کے سامنے ہی اجڑ گیا، یہ سب میری وجہ سے نہیں بلکہ میرے سامنے ہوا۔ جاوید شیخ نے اس ہربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ بشری نے میری طلاق پر جو کچھ کہا وہ مذاق میں کہا، لیکن کسی کا گھر اجڑ جائے، ٹوٹ جائے یہ خوشی کی بات نہیں ہے، میں نے کبھی ان کے ٹوٹے ہوئے گھر پر بات نہیں کی اور نہ ہی یہ سوال اٹھایا کہ ان کی شادی کیوں ختم ہوئی۔انہوں نے بشری انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جب بھی میری کہانی سناو تو اپنی کہانی بھی ضرور بتاو کیونکہ تمہاری شادی بھی کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد صارفین بشری انصاری کے اس تبصرے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ا یک صارف نے لکھا کہ دونوں فنکاروں کی دوستی نظرِ بد کا شکار ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں