کسی کو ملکی سلامتی کی سا تھ کھیلنے نہیں دیں گے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہر قسم کی بھارتی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے،ہم کسی کو بھی اپنی خودمختاری، سلامتی اور وقار کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں اور سرحد پار کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں ، بھارت نے پاکستان پر بغیر شواہد کے الزامات عائد کئے ہیں اشتعال انگیزی پھیلا کر خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے پہلگام واقعہ کا ذمہ دار خود بھارت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور مودی کے تکبر کا منہ توڑ جواب دیا جائے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنیکا اعلان آ بی دہشتگردی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سخت خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں