3

کمالیہ ‘بریسٹ کینسر آگاہی و اسکریننگ کیمپ کا انعقاد

کمالیہ(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ایک روزہ بریسٹ کینسر آگاہی و اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔کیمپ میں تجربہ کار خواتین ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دیں، جن میں ڈاکٹر شبیلہ گلناز کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ٹی ایچ کیو کمالیہ، ڈاکٹر عمارہ طاہر کنسلٹنٹ سرجن ٹی ایچ کیو کمالیہ اور ڈاکٹر عارفہ اسلم کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور شامل تھیں۔ ڈاکٹرز نے بریسٹ کینسر سے متعلق آنے والے کیسز کی مکمل ہسٹری لی، معائنہ کیا اور الٹراسانڈ کے ذریعے ابتدائی تشخیص کی۔اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور بیماری کی بروقت تشخیص کو ممکن بنانا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا کامیاب علاج ممکن ہے اور ایسے کیمپس عوامی صحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے فلاحی و آگاہی پروگرامز کا انعقاد آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں