ساہیوال ( بیورو چیف) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ 2026 کے لیے قائم امتحانی مراکز گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال اور ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کے لیے کیے گئے انتظامات اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر ساہیوال نے امتحانی مراکز میں قائم ہیلپ ڈیسک، کنٹرول روم اور امتحانی کمروں کا معائنہ کیا اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحان میں شریک طلبہ و طالبات کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ پرسکون اور سازگار ماحول میں اپنا امتحان دے سکیں۔




