کمشنر سرگودھا نے غیر رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات طلب کر لی

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت دینی مدارس کی رجسٹریشن بارے ایک بریفنگ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ڈائریکٹر ایڈمن ریجلینس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سید اظہر کے علائوہ این سی ایچ ڈی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا نئے قانون کے تحت مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کی بجائے اب وفاق کے زیر انتظام ریجلینس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زریعے کی جارہی ہے۔ مدارس کی رجسٹریشن کا فارم این سی ایچ ڈی کے ضلعی دفاتر میں دستیاب ہے۔ مکمل کوائف اور ضلعی انتظامیہ کے سادہ این او سی کے بعد کسی بھی مدرسے کو آر ای کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آر ای کے پاس اب تک 18 ہزار چار سو مدارس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن میں سرگودہا کے 275، خوشاب کے 172، میانوالی کے 121 اور بھکر کے 185 مدارس شامل ہیں۔ اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز ، این سی ایچ ڈی اور ریجلینس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک ورکنگ گروپ بنانے پر بھی اتفاق پایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں