سرگودھا(بیورو چیف)کمشنر سرگودھا ڈویژ ن جہانزیب اعوان نے مقامی کلچرل کے فروغ اور تفریحی وادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کیلئے آرٹس کونسل افسران کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے آرٹس کونسل کے سٹیٹ آف آرٹ آڈیٹوریم کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کے علاوہ آرٹ گیلری میں آرٹس کلاسز شروع کرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے ۔ یہ احکامات انہوں نے آرٹس کونسل افسران کے ایک انتظامی اجلاس میں جاری کئے ۔ انہوں نے آرٹس کونسل کمپلیکس میں ٹی ہاوس کے قیام اور مقامی کلچرل کو پروان چڑھانے کی منصوبہ بندی کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا ۔انہوںنے آرٹس کونسل کے بورڈ آف مینجمنٹ کو فعال بنانے کے علاوہ کلچرل پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ سرگودہا کے شعبہ فائن آرٹ سے مل کر مقامی نوجوانوں کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات کئے جائیں ۔ کمشنر نے آڈیٹوریم سمیت آرٹس کونسل کی دیگر فسیلٹی کو قابل استعمال بنانیکا بزنس ماڈل تشکیل دینے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔
11