کمشنر کمپلیکس میں پرچم کشائی کی تقریب کل صبح 8بجے ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ای خدمت مرکز میں جشن آزادی تقریب کے دوران وہاں موجود بزرگ شہری کی نشست پر جاکر انہیں جشن آزادی کیک کٹنگ کے لئے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا اور بزرگ مہمان نے کیک کاٹا اور کمشنر نے انہیں کیک کھلایا۔کمشنر فیصل آباد نے خدمت مرکز کی حدود میں شجرکاری مہم کے تحت خود اور موجود افراد کے ہمراہ پودا بھی لگایا۔انہوں نے خدمت مرکز کے فرسٹ فلور پر غیر فعال ایئرکنڈیشنڈ کو فوری فنکشل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ایچ ویک سسٹم کی بحالی تک متبادل انتظام کیا جائے۔انہوں نے خدمت مرکز میں مختلف سروسز کے لئےآئے ہوئیافراد سے ملاقات کی اور مرکز کی کارکردگی دریافت کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں جشن آزادی کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات شروع ہوگئی ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو صبح 8 بجے کمشنر کمپلیکس میں ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں