4

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں بڑی کامیابی

سکھر(نامہ نگار) سکھر پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے کی باگڑجی کچے میں مشترکہ کاروائیاں جاری، آپریشن کے دباؤ کے باعث متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مزید02 اور ڈاکوؤں نے گرفتاری پیش کردی ۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر ناصر آفتاب کی کمانڈ میں موثر حکمت عملی کی بدولت ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی سربراہی میں دی گئی واضح پالیسی کہ جس میں ڈاکوؤں کو سرینڈر کرنے یا پھر دوران پولیس اپریشن اپنے منطقی انجام کے لیے تیار رہنے کہ واضح پیغام پر اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلوں جیسے دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب (02) اور خطرناک ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا سے توبہ کرتے ہوئے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کردی گرفتاری پیش کرنے والے ڈاکوؤں میں قاسم ولد قلندر بخش جتوئی سکنہ باگڑجی کچہ اور دلبر ولد پیر بخش جتوئی سکنہ کچہ باگڑجی کچہ شامل ہے ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ سکھر پولیس، وفاقی سول حساس ادارے کی مدد و تعاون سے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے اور کچا ایریا میں امن و امان کی مکمل بحالی تک یہ مشترکہ آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں