کیرون نے 8گیندوں پر7چھکے لگا دیئے

پورٹ آف سپین(سپورٹس نیوز) کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اور کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کے درمیان میچ تھا، پیٹریوٹس کی دعوت پر نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے برق رفتار اننگز کھیلی، انہوں نے 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 8 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں