کے پی میں خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف

پشاور (بیوروچیف) خیبرپختونخوا کی حکومت نے خواتین کے لیے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبائی کابینہ نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے اور اس سکیم کے تحت کالجوں اور یونیورسٹیوں کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو ای وی بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ای وی بائیکس سکیم کا پہلا فیز بہت جلد شروع کیا جائے گا اور بائیکس خالصتا میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائینگی، بائیکس کے بعد حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے ای وی رکشوں کی سکیم بھی متعارف کرائی جائے گی، جو صوبے میں صاف اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے ایک بہترین اقدام ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں ہوا، صوبائی وزیر اطلاعات، سائنس و ٹیکنالوجی شفیع جان نے اجلاس کے بعد کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے بتایا کہ جس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ نے ضلع چارسدہ میں عمر زئی کے نام سے ایک نئی تحصیل کے قیام کی منظوری دی ہے۔، اس کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ریونیو، لوکل گورنمنٹ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور فنانس محکموں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جو ڈویژن، سب ڈویژن، تحصیل اور سب تحصیل جیسی انتظامی اکائیوں میں مستقبل میں کسی بھی تبدیلی کے لیے معیار طے کرے گی تاکہ ایسی تبدیلیاں عوامی مفاد اور صوبے کی انتظامی ضرورت کے مطابق کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں