ساہیانوالہ(نامہ نگار) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ میں ڈمپرز کو لوٹنے والے ڈاکو گروہ کے ساتھ پولیس کا مبینہ مقابلہ،پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے 4ساتھی فرار ہوگئے تاہم پولیس نے مفرور ہونے والے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پولیس پارٹی معمول کے گشت پر 129ر۔ب رنیسوال کے قریب موجود تھی کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ پانچ مسلح افراد پیروآنہ گائوں کے قریب ناکہ لگا کر ڈمپرز اور راہگیروں کو لوٹ رہے ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ڈاکوئوں کا تعاقب جاری رکھا تو ڈاکوئوں نے مہندا ولد سردول نامی کاشتکار کی ڈھاری پر مورچہ بند ہوکر پولیس سے مقابلہ شروع کردیا پولیس بھی نے اپنے بچائو کے لیے جوابی فائرنگ کی تو ڈاکوئوں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ڈھاری پر جاکر دیکھا تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں وہاں پر موجود تھا جس نے اپنا نے نام ثنااللہ قوم گڈ گور سکنہ 43ج۔ب بتایا زخمی ڈاکو نے پولیس کو اپنے مفرور ہونے والے ساتھیوں خضر حیات،مستنصر،احمد یار و دیگر کے بارے میں بھی بتایا تاہم ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا دوسری جانب پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
5