گلوکاری کے شوق میں پی ٹی وی کراچی سنٹر کے بہت چکر لگائے،راشد محمود

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکار ارشد محمود نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری و گلوکاری کا موقع حاصل کرنے کے لیے وہ تین سال تک پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے گیٹ کے باہر ہر روز آکر کھڑے ہوجاتے تھے اور ان سے تنگ آکر سیکیورٹی گارڈز نے انہیں دھکے دے کر بھگایا بھی تھا۔ارشد محمود نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے گلوکار نے بتایا کہ ان کا تعلق سندھ کے چھوٹے سے شہر روہڑی سے ہے، تاہم اب وہ صوبائی دارالحکومت منتقل ہوچکے ہیں۔ان کے مطابق گلوکاری کرنے سے قبل ہی انہوں نے سرکاری ملازمت حاصل کرلی تھی اور 2016 میں وہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں شروع سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور اسی شوق کے چکر میں وہ ہر روز پی ٹی وی کراچی سینٹر کے گیٹ کے باہر کھڑے ہوجاتے تھے، تاکہ وہ کسی پروڈیوسر یا ہدایت کار سے سے ملاقات کرکے اداکاری کا چانس حاصل کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہر روز گیٹ کے باہر دیکھ کر سیکیورٹی گارڈز نے انہیں دھکے تک دیے لیکن وہ اگلے ہی روز دوبارہ آگئے۔ارشد محمود کے مطابق اگلے روز خوش قسمتی سے انہیں پروگرام مینیجر عبدالکریم بلوچ نے گیٹ کے باہر دیکھا اور ان سے حال چال پوچھنے کے بعد انہیں اندر آنے کا کہا اور انہوں نے ہی انہیں پہلا موقع دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں شہرت دیکھا جو چہرہ تیرا گانے سے ملی، اسے گانے کی بدولت وہ اسٹار بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں