27

گوجرانوالہ سے لاہور کا سفر45منٹ میں طے ہو گا

لاہور (بیوروچیف) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے والی زیر تعمیر دورویہ سٹرک کا تفصیلی دورہ کیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے.2 15کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک کے پورے روٹ کا معائنہ کیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے رات سے صبح تک پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور انہیں شاباش دی -وزیراعلی محسن نقوی نے بے نظیر چوک سے واہنڈو تک سٹرک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ارتھ ورک کے کام کو چیک کیا اور زیر تعمیر پلوں کا معائنہ کیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے گوجرانوالہ سے لاہور تک کا سفر 45 منٹ میں طے ہو گا۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے سے گوجرانوالہ کو واہنڈو انٹرچینج سے بے نظیر چوک تک دو رویہ سڑک کے ذریعے لنک کیا جا رہا ہے۔ لنک روڈ کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کے لئے کمرشل ایریا بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ 15.2کلو میٹر طویل دو رویہ کا ر پٹیڈ سڑک مو ٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے 15.2کلو میٹر زیر تعمیر دو رویہ سٹرک پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف ڈبلیو او کے افسران اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا-ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیر اعلی محسن نقوی کو منصوبے پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں