گوجرہ میں لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات

گوجرہ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں بیوہ سمیت دوخواتین کو تشدکانشانہ بنانے والے افرادمقدمہ کی زد میں آگئے۔معلوم ہواہے کہ محلہ قادر کالونی کی بیوہ خاتون ساجدہ پروین نے رانا کالا کے خلاف تھانہ سٹی میں درخواست دے رکھی ہے جس رنجش پر ملزم نے خاتون کوتشددکا نشانہ بناکر شدید زخمی کر دیا اور خاتون کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرارہو گیا۔چک نمبر367ج ب کی سلمہ بی بی کے گھر میںمکان کے تنازعہ پرزبیر وغیرہ سات افراداسلحہ اور ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر داخل ہو ئے اور اس کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں