گوجرہ میں چوروں،ڈاکوؤں کا راج،شہری پریشان

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر423ج ب کامحمد اعظم اپنے ساتھی رحمان کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر5239ایف ڈی اوپر سوار گائوں واپس جارہے تھے کہ گائوں کے قریب ان کو تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے موٹر سائیکل اور 20 ہزار روپے سے زائد کی نقدی وموبائل وغیرہ چھین لیا۔چوروں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آئے گرین ٹائون کے بلا ل کی موٹر سائیکل نمبر7254عبداللہ مسجد جھنگ روڈ کے باہر سے چوری کر لی۔نیوپلاٹ کے کاشف کے گھر کی دیوار پھلانگ کر نامعلوم چوروں نے ہزاروپے نقدی وقیمتی دوعدد موبائل چوری کر لئے۔چک نمبر296ج ب کے محمد اویس کے مکان سے نامعلوم چوروں نے داخل ہو کرلال پمپ،17عددسیمنٹ بوریاں وغیرہ دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں