گوجرہ میں چوری وڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں،عوام عدم تحفظ کاشکار

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔شہریوں کومختلف وارداتوں میں مال وزر سے محرو م کر دیا گیا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر83ج ب کا اللہ دتہ لوڈر رکشہ پر سیل مینی کرتاہے جو حسب معمول پینسرہروڈ پر اپنے کام پر جا رہاتھاکہ پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکوآگئے جنہوں نے اس کو گن پوائنٹ پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 27ہزارروپے نقدی وغیرہ چھین لی ۔جھنگ روڈ گلشن آباد کے اشرف علی کے گھر کا تالہ توڑ کر چور و ں نے طلائی زیورات ودیگر سامان کل مالیتی 18لاکھ روپے ۔ عابد پارک کے سلطان احمد کی موٹر سائیکل نمبر7723کے ڈبلیو کے چوروں نے اس کے گھر کے باہر سے ۔چک نمبر360ج ب کے رمضان کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اوردو عدد موبا ئل کل مالیت 4لاکھ 65 ہزارروپے اور 10 ہزار روپے نقدی ۔چک نمبر334ج ب کے آصف شاہدکی جیب سے نامعلوم چور وںنے 37 ہزار روپے سے زائد کی نقدی وقیمتی موبائل ۔لاہور کا محمد افضل ستارہ سٹی گوجرہ میں فوتیدگی پر آیااور نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران نامعلوم چور وںنے اس کی جیب سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیتی موبائل چوری کرلئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں