گوجرہ میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ (نامہ نگار) گوجرہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ مزید دو راہ گیروں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔ کامیاب وارداتوں کے فرارہو گئے۔معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 297 ج ب کا تیمور موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر شہر سے گائو ں جارہا تھا کہ گائو ں کے قریب دو مسلح موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوئو ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے پندرہ ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے علا وہ ازیں چک نمبر 360 ج ب کا ذوالقرنین موٹر سا ئیکل پر گائو ں سے چکنمبر 307 ج ب جارہا تھا کہ موٹروے پل کے قریب دو مسلح ڈا کوئو ں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے اسی ہزار ر و پے نقدی و موبا ئل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے وارداتو ں کی اطلا ع سٹی و صدر پو لیس گوجرہ کو دیدی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں