گھر پر دستی بم حملہ’5مزدور زخمی

پسنی (نامہ نگار) بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں نامعلوم افراد کا ایک رہائشی کوارٹر پر دستی بم سے حملے میں 5مزدور زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پسنی کے وارڈ نمبر دو میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینکا ۔ جس سے وہاں موجود 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اور وہ علاقے میں پکوڑے اور سموسے فروخت کرتے ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ معاون وزیراعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی مزدوروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں