ہالی ووڈ فنکاروں کا اسرائیلی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان

نیویارک (شوبز نیوز) ہالی ووڈ کی فلمی صنعت کی منتظمین کے مطابق سینکڑوں سینئر عہدیداروںنے ایک عہد نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت وہ بعض اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کریں گے، جن میں فیسٹیولز، نشریاتی ادارے اور پروڈکشن کمپنیاں شامل ہیں، کیونکہ یہ ادارے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور نسلی امتیاز میں ملوث ہیں۔سینما ورکرز فار فلسطین نامی گروپ نے ایک کھلا خط شائع کیا ہے ،جس پر ہالی ووڈ کی نمایاں شخصیات جیسے ایما اسٹون، ایو ایڈیبیری، آوا ڈوورنے، اولیویا کولمین، یورگوس لانتھیموس، رض احمد، روب ڈیلینی، خاویر بارڈِم، ٹِلڈا سوئِنٹن، سنتھیا نِکسن اور بہت سے دیگر نے دستخط کیے ہیں’ جب پہلی بار یہ عہد پیش کیا گیا تھا، فلمی صنعت سے وابستہ3000سے زیادہ لوگوں کے دستخط حاصل کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں