ممبئی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت بھارت تک جا پہنچی جہاں ایک بھارتی مداح نے اداکارہ سے اپنی پسندیدگی کا اظہار منفرد انداز میں کرتے ہوئے اپنے رکشے پر ان کی تصویر آویزاں کر دی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں بھارتی شہری کو اپنے رکشے پر ہانیہ عامر کی تصویر لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستانی اداکارہ کے لیے بھارتی مداح کی اس غیر معمولی پسندیدگی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی جبکہ ویڈیو پر مختلف دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔اس حوالے سے ایک صارف نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان میں بھارتی اداکاراں سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ اور ریکھا کے پوسٹر فروخت ہوا کرتے تھے جبکہ اب بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے چرچے ہیں۔دوسری جانب متعدد بھارتی صارفین نے بھی ہانیہ عامر کی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اداکارہ کے بے شمار چاہنے والے موجود ہیں اور ان کی شخصیت کو پسند کرنے والوں کی بڑی تعداد ہے۔ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراں میں ہوتا ہے۔ اپنی جاندار اداکاری، دلکش شخصیت، خوبصورتی اور خوش مزاج انداز کے باعث وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی مداحوں کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔




