اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کے 4ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے 4 ارکان کو بورڈ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر متی الرحمن، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر عارف مقصود علی، مس اسما خلیل اور مسٹر کاشف ظہور چوہدری بھی آئی ایچ آر اے بورڈ کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کر دیے گئے۔چاروں ارکان کو 31 اگست2026سے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ وزارت قومی صحت نے آئی ایچ آر اے بورڈ کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔




