یوم مزدور اور مقدس یوسف کی عید کے حوالے سے تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مزدوروں کے عالمی دن اور مقدس یوسف کی عید کے مبارک کے سلسلہ میںسینٹ پیٹراینڈپال کیتھیڈرل فیصل آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی ۔فادر ظفر اقبال اور فادر فرحان سلطان نے پاک ماس میں معاونت کی۔پاک ماس میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے مزدوروں کے اوزار کو برکت دے کر خصوصی دعائیں مانگی کہ خد ا و ند تعالی تمام مزدوروں کے روزگار کو باعث برکت ٹھہرائے اور انکے خاندانوں کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔اس مو قع پر ملکی ترقی،استحکام، اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اس موقع پر سسٹر صاحبا ت ، مناد صاحبان و دیگر معززین نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں