لندن (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ جوئے اور سٹے بازی کے خلاف بولنے پر انہیں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔لندن میں مرتضیٰ علی شاہ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لندن میں نیشنل کرائم ایجنسی کو سٹے بازی اور جوئے کے ثبوت بھی پیش کیے جس کے بعد نیشنل کرائم ایجنسی نے ان سے رابطہ بھی کیا۔سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ شارجہ سے شروع ہونے والی سٹے بازی کے خلاف سب سے پہلے انہوں نے بات کی، جس کے بعد دس سال کے لیے شارجہ میں کرکٹ پر پابندی لگی۔سرفراز نواز نے بتایا کہ وہ اپنی نئی کتاب میں جوئے اور سٹے بازی سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔




