بٹگرام (نامہ نگار)بٹگرام میں سرحدی حدود کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم سے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کولئی پالس اور بٹگرام کی سرحدی حدود کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم ہوا۔پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اطراف کے7 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال روانہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔




