2مبینہ آشناؤں میں جھگڑا،خاتون سمیت2قتل،1زخمی

ماموں کانجن ( نامہ نگار) تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 555 گ ب میں خاتون کو ملنے آئے دو افراد میں جھگڑا’ گولیاں لگنے سے خاتون اور اس کا ایک مبینہ آشنا قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی گائوں 555 گ ب میں ثناء بی بی زوجہ وقاص علی سے نوجوان نوید ولد طارق سکنہ 493 گ ب ملاقات کرنے آیا ہوا تھا کہ اس دوران خاتون کا دوسرا آشنا علی حسن ولد نصیر احمد سکنہ 456 گ ب میں ملاقات کیلئے پہنچ گیا تو وہ کمرے میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ نوید اور علی حسن میں جھگڑا ہو گیا تو دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ سر میں گولیاں لگنے سے علی حسن اور ثناء بی بی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ نوید گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ دوہرے قتل کی اطلاع ملنے پر ایس پی’ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ زخمی نوید کو بھی ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں