ساہیوال(بیوروچیف)نوسربازوں نے دوکانداروں ، بیوہ خاتون، رکشہ ڈرائیور اور زمیندار کو 12لاکھ 64ہزار روپے کی نقدی، موبائل اور رکشہ سے محروم کر دیا۔نوسر بازوں نے چک 73فور آرمیں د و کا ند ار طاہر شہزاد کی دوکان سے اس کی دوکان پر بیٹھی کمسن بیٹی سے زبردستی 3لاکھ روپے کی نقدی لے کر رفو چکر ہوگئے۔ قادرآباد میں خالد جاوید زمیندار کو ایک نوسر باز اکرام اشٹام فروش نے شادی کرانے کا جھانسہ دے کر 2لاکھ 87ہزار روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گیا۔چک 112سات آر میں ایک خاتون خالد پروین کو وقاص رشید انصاری، عمر جٹ، مرزا وسیم مغل، علی رضا بٹ، اظہر ضیاء لودھی، دو نا معلوم ملزم گھر میں ایزی پیسہ اکائونٹ کھولنے کے بہانے ڈھائی لاکھ روپے نقدی ہتھیا کر فرار ہو گئے۔ ڈسپنسری روڈ پر بیوہ پروین اختر خاتون کو نوسرباز عورتوں نے احساس پروگرام کے تحت رجسٹریشن کے بہانے 25ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئیں۔چک 102نو ایل میں موٹرسائیکل رکشہ نمبر 1901اے وائی زیڈ کے ڈرائیوراللہ رکھا کو نوسربازوں نے گھیر لیا۔ رکشہ مالیت 3لاکھ روپے اور نقدی 12ہزار روپے لے کر رفو چکر ہو گئے۔چک22گیارہ ایل میں شاہد زمیندار سے دو نوسربازوں نے موٹرسائیکل کی لفٹ دے کر موبائل فون اور نقدی 90ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نورشاہ، یوسف والا، صدر چیچہ وطنی، غلہ منڈی، ڈیرہ رحیم اور غازی آباد نے طاہر شہزاد، خالد جاوید، خالدہ پروین، بیوہ پروین اختر، اللہ رکھا اورشاہدکی مدعیت میںچھ مقدمات 420,379 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دونوسربازوں کو گرفتارکرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں