4

لاہور (بیوروچیف) رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر پنجاب حکومت نے نگہبان دسترخوان مریم کے مہمان پروگرام کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حکومت کی جانب سے روزہ داروں کو مفت افطاری فراہم کرنے کے لیے اس پروگرام پر 6 ارب روپے کے اخراجات کی منظوری دے دی گئی ہے۔حکام کے مطابق نگہبان دسترخوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ صوبے کی ہر تحصیل میں افطاری دسترخوان قائم کیے جائیں گے جہاں روزانہ ہزاروں روزہ داروں کو مفت افطار فراہم کیا جائے گا۔ افطار میں کھجور، سموسے، پھل اور مشروبات شامل ہوں گے,نگہبان دسترخو ا ن پروگرام کو باقاعدہ طور پر رمضان نگہبان پیکج کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت رواں سال ماہِ رمضان کے دوران مجموعی طور پر 49ارب روپے عوامی فلاح و بہبود اور ریلیف اقدامات پر خرچ کرے گی، تاکہ روزہ داروں کو سہولت اور آسانی فراہم کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں