5تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین نے 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ انچارج کمپلینٹ سیل سی پی او آفس کو تبدیل کر دیا گیا۔ تبدیل ہونے والوں میں سب انسپکٹر ماریہ نواز کو ایس ایچ او تھانہ ریلبازار’ سب انسپکٹر اسماء کنول کو ایس ایچ او تھانہ وومن سب انسپکٹر ساجد کو ایس ایچ او تھانہ بچیانہ’ انسپکٹر ارسلان باری کو ایس ایچ او تھانہ ستیانہ’ سب انسپکٹر شاہد اعوان کو ایس ایچ او تھانہ کوتوالی تعینات کر دیا جبکہ تھانہ بٹالہ کالونی سے ٹرینی سب انسپکٹر حنا امداد کو انچارج کمپلینٹ سیل سی پی او آفس تعینات کر دیا گیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں