5سالوں میں 700جعلی وکلاء کیخلاف مقدمات درج

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں جعلی وکلا کی بھرمار ہوگئی، 5 سالوں میں 700 جعلی وکلا کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔پنجاب بار کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 سے لے کر سال 2025 تک یعنی 5 سالوں میں 700 جعلی وکلا کے خلاف پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے جبکہ 219 وکلا اشتہاری قرار دیئے گئے اور ابھی تک گرفتاری نہ ہو سکی۔پانچ سالوں میں صرف دو وکلا کو ٹرائل کورٹ نے سزا دی اور باقی کیسز ابھی تک زیر التوا ہیں، 1500 وکلا کا ریکارڈ پنجاب بار کونسل سے غائب کر دیا گیا جس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی وکلا نے وکالت کے پروفیشن کو بدنام کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں