2

5ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا دوسرا فیز شروع

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی حکومت صرف 3 فروری سے 16فروری کے مختصر عرصے میں 5 ہزار شادیوں کا ہدف مکمل کرنے کے قریب ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جون 2026کا ہدف رمضان سے قبل ہی حاصل ہونے جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تاریخ کے سب سے بڑے اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا شیڈول جاری کردیا ہے۔سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ ہزاروں غریب والدین کا بوجھ کم کرنے کیلئے 5ہزار بیٹیوں کے گھر آباد ہونے جا رہے ہیں۔ فروری کے صرف 13دنوں میں بقیہ 3040اجتماعی شادیاں کرانے کا ہدف پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے فیز میں 1960اجتماعی شادیاں کروائی جائیں چکی ہیں۔ دھی رانی پروگرام صرف مسلمان نہیں، ہندو، کرسچن اور ہر مذہب کی بیٹیوں کیلئے برابر ہو گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہر بیٹی ہماری بیٹی ہے، وزیراعلی مریم نواز کا فلاحی ویژن عملی شکل اختیار کر گیاہے۔ پورے پنجاب میں رواں مالی سال کی اجتماعی شادیوں کا دوسرا فیز 3 فروری سے شروع ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں