2

60ریلوے سٹیشنوں کو ڈیجٹیلائز کرنے سے کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ

حویلیاں (نامہ نگار)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے میں وسیع پیما نے پر اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر خدمات، بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن سے عوام کے اعتماد اور آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلیاں ریلوے سٹیشن پر ہزار ہ ایکسپریس ٹرین کے ری فربشڈ ٹریک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا دورہ عوامی اجتماع میں تبدیل ہو گیا ہے جو ریلوے کی ترقی میں عوامی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے حویلیاں ریلوے اسٹیشن کو ایک تاریخی مقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق بھی ہزارہ سے ہے۔محمد حنیف عباسی نے پشاور سے کراچی جانیوالے مسافروں کی سہو لت کے لیے خیبرپختونخوا کے لیے چھ ٹرین ریک مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی اہم اہداف حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس کو نئی اور تجدید شدہ کوچز کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے سفری سہولت میں بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں