940ٹرینوں سے 404تاخیر کا شکار

لاہور(بیوروچیف) پاکستان ریلوے میں بنیادی ڈھانچے اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کے باعث مارچ کے مہینے میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح محض 57فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چلنے والی 940ٹرینوں میں سے 404ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ٹرینوں کی تاخیر کی وجوہات میں کنیکٹنگ ریل لنکس، ٹریک پر فنی خرابیاں، حادثات اور خراب موسمی حالات شامل ہیں۔ مجمو عی طور پر ٹرینوں کے 1 ہزار 398 گھنٹے ضائع ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق فنی رکاوٹوں کے باعث 248گھنٹے، کنیکٹنگ ریل لنکس کے باعث 233گھنٹے، سگنل خرابی کے باعث 226گھنٹے، احتجاج کے باعث 196گھنٹے ضائع ہوئے۔اس کے علاوہ کیرج خرابی کی وجہ سے 97گھنٹے، حادثات کے باعث 130 گھنٹے، کراسنگز کی وجہ سے 126گھنٹے لوکوموٹو کی خرابی کے باعث 114گھنٹے ضائع ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں