ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیل پوائنٹس اور شاپس پر سستے آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلع بھر میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کیلئے سرکاری گندم کا ڈیلی کوٹہ کے مطابق روزانہ 3 سو 15شاپس پر 8 ہزار 1 سو اور 16 ٹرکنگ پوائنٹس پر 12 ہزار 5سو تھیلا فراہم کیا جا رہا ہے۔ ضلع بھر میں آٹا وافر دستیاب ہے، محکمہ خوراک اور انتظامی افسران کو آٹے کی سپلائی اور دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم اور آٹے کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے ہر وہ اقدام اٹھا رہے ہیں جس سے غریب آدمی کو ریلیف ملے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وافر مقدار میں گندم کا سٹاک موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وقار یوسف نے شہر کے مختلف سیل پوائنٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سبسڈائز آٹے کا ریکارڈ چیک کیا ۔
32