فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 237 کھڈیاں کے رہائشی شہباز عرف غوری ولد فدا حسین اور اسکا بھائی جعفر حسین نے گلستان کالونی میں رہائش اختیار کر رکھی تھی، دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ گزشتہ شب دونوں بھائیوں میں دوبارہ تلخ کلامی ہو گئی تو جعفر نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی شہباز عرف غوری کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گیا۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ تاہم سرگودھا روڈ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا کر قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی ہے
63